Rain Quotes in Urdu

پیار اور بارش دونوں ایک جیسے ہیں وہ ہمیشہ یادگار ہوتے ہیں
فرق بس اتنا ہے کہ بارش بگھوتی ہے ساتھ رہ کر اور پیار دور ہو کر آنکھیں بگھوتا ہے۔
ہر بارش پر یہی دعا ہے ہماری کہ بارش کی جتنی بوندیں زمیں پر گریں اتنی ہی خوشیاں آپ کے جیون میں آہیں۔

برس رہی ہے بارش باہر!! اور وہ بھیگ رہا ہے مجھ میں۔

تمام رات نہایا تھا شہر بارش میں وہ رنگ اتر ہی گئے جو اترنے والے تھے۔

برسات کے آتے ہی توبہ نہ رہی باقی بادل جو نظر آۓ بدلی میری نیت بھی۔

خود روتا ہے مجھے بھی رلا کر جاتا ہے یہ بارش کا موسم اس کی یاد دلا کر جاتا ہے۔

اے بارش برس ، برس اور برس آج تو اس کی یادوں کو بہا لے جا۔

پہلے بارش ہوتی تھی تو یاد آتے تھے اب جب یاد آتے ہو تو بارش ہوتی ہے۔

لوٹ آئی ہیں دیکھو بارشیں پھر سے یہاں
وہاں اک تم کو ہی لوٹ کے آنے کی فرصت نہیں ملی۔

اتنے سلیقے سے یاد آتے ہو تم جیسے بارش ہو وقفے وقفے سے۔

مجھے مار ہی نہ ڈالے ان بادلوں کی سازش یہ جب سے برس رہے ہیں تم یاد آرہے ہو۔

تم جو ہوتے توبات اور تھی اب کی بارش تو صرف پانی ہے۔

ذرا ٹھہرو کہ بارش ہے یہ تھم جائے تو چلے
جانا کسی کا تجھ کو چھو جانا مجھے اچھا نہیں لگتا۔

یہ رم جھم ، یہ بارش ، یہ آوار گی کا موسم ہمارے بس میں ہو تا تیرے پاس چلے آتے۔

کیا روگ دے گئی ہے ، یہ نئے موسم کی بارش مجھے یاد آ رہے ہیں ، مجھے بھول جانے والے۔

برسات میں بھی یاد نہ جب ان کو ہم آۓ پھر کون سے موسم سے کوئی آس لگاۓ۔

رو پڑا آسمان بھی آج میری وفا دیکھ کر دیکھ بات تیری بیوفائی کی بادلوں تک جا پہنچی۔

بارش کی بھیگی راتوں میں جب اشک فشانی ہوتی ہے۔
اک تیرا تصور ہو تا ہے اک تیری کہانی ہوتی ہے۔

اس بارش کے موسم میں عجیب سی کشش ہے
نہ چاہتے ہوۓ بھی کوئی شدت سے یاد آتا ہے۔

تمہیں بارش کے موسم سے بلا کا عشق ہوتا تھا برستی آنکھ میں ساون کا منظر دیکھنے آؤ۔

بارش کی آواز نے ہر رت ہی بدل ڈالی جنہیں مشکل سے بھولے تھے وہ پھر یاد آنے لگے۔
Rain has a special way of touching our hearts and refreshing our souls. Each drop carries peace, memories, and emotions that connect deeply with human feelings. The gentle rhythm of rain inspires thoughts of love, nostalgia, and calmness. That’s why Rain Quotes in Urdu hold such beauty — they express emotions that words often fail to capture.
In Urdu literature, rain is more than a weather event — it’s a symbol of love, longing, and renewal. When the sky turns grey and the first drop falls, hearts soften, and minds find peace. As one quote says, “بارش کی بوندیں دل کے سکون کا پیغام لاتی ہیں” — “Raindrops bring peace to the heart.” These words remind us that beauty often lies in the simplest moments.
Just like rain, emotions flow freely through Sad Quotes that reflect pain, loneliness, and unspoken feelings. Such quotes heal the heart by helping us connect with our deepest emotions. They remind us that sadness, like rain, eventually passes, leaving behind freshness and clarity.
On the other hand, Love Quotes celebrate the joy and warmth that rain brings to lovers. The soft drizzle, the cool breeze, and the scent of wet earth all become symbols of affection and romance.
Together, these Rain, Sad, and Love Quotes in Urdu create a world filled with emotion, reflection, and beauty. They refresh the heart, calm the mind, and inspire the soul to feel deeply once again. Rain isn’t just water from the sky — it’s poetry from nature, teaching us to pause, breathe, and find peace in every drop that falls.
